196

کیا آپ نے کبھی مور کو اُڑان بھرتے دیکھا ہے..؟

 ’جنگل میں مور ناچا کس نے دیکھا‘ کہاوت تو مشہور ہے لیکن کیا حقیقت میں آپ نے کبھی مور کو اُڑان بھرتے دیکھا ہے!!

یقیناً ہم میں سے بیشتر افراد نے مور کو کبھی اُڑتے نہیں دیکھا ہوگا، تاہم  ٹوئٹر پرموجود  ایک صارف نے  ایسے افراد کیلئے ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس کے آج کل سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

اس ویڈیو کو سلوموشن میں بنایا گیا ہے جس میں مور ایک درخت سے دوسرے درخت تک اُڑان بھرتا ہوا جا رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیدر لین سے تعلق رکھنے والے ایک صارف کی شئیر کی گئی اس ویڈیو کو تقریباً تین ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔