40

برطانوی نوجوان نے پاﺅں پر جوتے کا ٹیٹو بنوا کر سب کو حیران کردیا

برطانوی نوجوان نے ہر ماہ نئے جوتوں پر پیسے خرچ کرنے سے بچنے کے لیے اپنے دونوں پاؤں پر پسندیدہ جوتے کا ٹیٹو بنوا لیا۔

انسٹاگرام پر ٹیٹو آرٹسٹ گنتھر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایک ایسا کسٹمر آیا جو ہر ماہ نئے جوتے خرید ، خرید کر پریشان ہوگیا تھا تاہم اس نے اس پریشانی سے بچنے  کے لیے اپنے پاؤں پر مشہور  کمپنی کے جوتوں کا ٹیٹو بنوالیا۔

گنتھر کو دو گھنٹے جوتوں کا خاکہ بنانے میں لگے جبکہ تقریباً  8 گھنٹے کے دورانیے میں انہوں نے دونوں پاؤں پر ٹیٹو بنائے۔

سوشل میڈیا پر پاؤں پر جوتے کے ٹیٹو بنوانے والے نوجوان کی  ویڈیو  کو  اب تک  ایک  لاکھ افراد  دیکھ چکے ہیں۔