اوپر موجود تصویر کچھ عرصے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں 2 افراد ایک دفتر میں موجود ہیں۔ پہلی نظر میں تو یہ عام سی تصویر لگتی ہے مگر پھر کچھ عجیب محسوس ہوتا ہے۔ یعنی ایسا لگتا ہے کہ لڑکیوں کا لباس اور جوتے پہنے مرد ساتھی نے اپنا سر لڑکی کے کندھے پر رکھا ہوا ہے۔ درحقیقت یہ تصویر برازیل کے ایک چینل سے تعلق رکھنے والے 2 صحافیوں کی ہے جو پہلے انسٹاگرام پر پوسٹ ہوئی اور پھر ریڈیٹ اور imgur کے ساتھ ٹوئٹر پر وائرل ہوگئی۔
اگر آپ غور سے تصویر دیکھیں تو سمجھ میں آئے گا کہ وہ کس طرح آنکھوں کو دھوکا دے رہی ہے۔ درحقیقت کیمرے کا زاویہ ایسا ہے جس نے لوگوں کو دھوکے میں ڈال دیا ہے کیونکہ مرد تو کرسی پر بیٹھا ہوا ہے جبکہ لڑکی اس کے پیچھے کھڑی ہوئی ہے۔
At first i thought he was wearing the heels
43.6K people are talking about this
مگر دیکھنے میں اس سے الٹ محسوس ہوتا ہے۔ اور یہ حیران کن بھی نہیں کیونکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ اکثر زاویوں کو سمجھنے میں غلطی کرسکتا ہے اور انسان مطلب الٹ سمجھ لیتا ہے۔