25

گیس پریشر میں کمی ٗدرجنوں صنعتی کارخانے بند

شاور۔گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث پشاور میں واقع صنعتی بستیوں میں درجنوں فیکٹریاں جزوی طور پر بند ہو گئی ہیں ٗسردیوں میں گیس کے استعمال میں اضافے سے پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ نے گھریلو صارفین کو بھی شدید متاثر کیا ہے ٗسوئی ناردرن گیس نے کھاد ساز کارخانوں کو ایل این جی کی ترسیل بند کردی ہے ٗ

حکومت کی ہدایات پر گزشتہ سال اکتوبر سے کھاد ساز کارخانوں کو 945روپے یونٹ کے حساب سے 70ملین کیوبک فٹ یومیہ ایل این جی سپلائی ہو رہی ہے تاہم ترسیل میں عارضی تعطل آیا ہے جس سے پشاور میں درجنوں فیکٹریاں متاثر ہوئی ہیں اور تین شفٹوں کی بجائے صرف ایک شفٹ چلائی جا رہی ہے۔