48

پشاور سمیت 10اضلاع میں ڈینگی کے مزید 83شکار

پشاور۔پشاور سمیت صوبے کے 10اضلاع میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 83افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے ٗ ڈینگی متاثرین کی مجموعی تعداد 5414تک پہنچ گئی ہے۔

 صوبے کے مختلف ہسپتالوں  میں ڈینگی کے 233مریض زیر علاج ہیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور میں 35ٗ ڈی آئی خا ن ایک ٗ بنوں 3ٗ لکی مروت 2ٗ کوہاٹ 14ٗ ہری پور 8ٗ مانسہرہ 9ٗ مردان 4ٗ سوات 5اور چارسدہ کے 2افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے۔