72

عالمی برداری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر لاتعلق نہیں رہنا چاہیے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کی بڑھتی ہوئی تشویش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کے ردعمل اور تشویش کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی رہنماؤں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز اور اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل باچلیٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چھ ہفتے سے جاری کرفیو کو ختم کیا جائے۔

Imran Khan@ImranKhanPTI

I welcome the growing concern & demands by the int community, global ldrs, UNSG & UNHCHR, for India to lift its 6-week long siege of IOJK. The Int community must not remain indifferent to the massive human rights abuses by Occupation Indian forces under cover of a brutal siege

12.3K

6:05 PM - Sep 9, 2019

Twitter Ads info and privacy

5,285 people are talking about this

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برداری کو مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے بہیمانہ مظالم اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے لاتعلق نہیں رہنا چاہیے۔ عمران خان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ اب عمل کا وقت آگیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر غیر جانبدار انکوائری کمیشن بنایا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ خود اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اپنی گزشتہ 2 رپورٹس میں ایسا تحقیقاتی کمیشن بنانے کی سفارش کی تھی۔

Imran Khan@ImranKhanPTI

I welcome the growing concern & demands by the int community, global ldrs, UNSG & UNHCHR, for India to lift its 6-week long siege of IOJK. The Int community must not remain indifferent to the massive human rights abuses by Occupation Indian forces under cover of a brutal siege

12.3K

6:05 PM - Sep 9, 2019

Twitter Ads info and privacy

5,285 people are talking about this