41

پشاورمیں گدھاگاڑی کی جگہ لوڈرنے لے لی

پشاور۔تانگہ اور گدھا گاڑی کلچر صوبائی دارلحکومت پشاور سے معدوم ہو رہی ہے جبکہ اس کاروبار سے وابستہ درجنوں افراد نے دوسرا روز گار شروع کردیا ہے موٹرسائیکلوں کی آمد کے باعث ا سکوٹر کے مستری بھی ختم ہو گئے ہیں جبکہ ا سکوٹرکا استعمال بھی 99 فیصد کم ہو گیا ہے گدھا گاڑی ختم ہونے کے ساتھ ہی چنگ چی لوڈر ز مارکیٹ میں آ گئے ہیں اور اب شہری زیادہ تر سامان کے لئے چنگ چی لوڈرز استعمال کرتے ہیں۔

 گدھوں کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث بھی اس کی مانگ میں کمی ہو چکی ہے جبکہ تانگے بھی شہر سے ختم ہو گئے ہیں صوبائی دارلحکومت پشاور میں دلہ زاک روڈ پر، پشاور صدر، ہزار خوانی کے لئے سینکڑوں تانگے چلتے تھے تاہم اب یہ تعدادمخصوص چند دانے رہ گئی ہیں۔ تانگوں کی مرمت اور خوبصورت کلچر کے لئے سینکڑوں ہنر مند بھی بیروز گار ہو گئے ہیں تانگے اور گدا گاڑیاں بنانے والوں نے بھی یہ کام ابھی بند کیا ہے۔