43

بی آر ٹی سٹیشنوں کی تعمیر آخری مراحل میں داخل

پشاور۔بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں شامل یونیورسٹی روڈ اورہشتنگری میں پلوں کی تعمیر آئندہ ہفتے تک مکمل کر لی جائیگی جبکہ سٹیشنوں کی ترئین و آرائش کاکام بھی مکمل ہو گیا ہے۔

27کلو میٹر بی آر ٹی پر ٹیکنیکل کام جاری ہے مسافروں کو آٹو میٹک کارڈ جاری کرنے  کے لئے مشینری بھی نصب کی گئی ہے تمام سٹیشنوں اور انڈر پاسز میں اے سی پلانٹس کی تنصیب بھی کردی گئی ہے  حکومتی ہدایات کی روشنی میں تیار ہونے والے چار سٹیشنوں کو عوام کے لئے کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد آئندہ ہفتے سے کردیاجا ئے گا محرم الحرام کی چھٹیوں کے باوجود منصوبے پر کام بدستور جاری ہے سائیکل ٹریک کے بچھانے کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔