40

پشاور سمیت 14اضلاع میں بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات

پشاور۔پشاور سمیت صوبے کے 14اضلاع میں بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ٗ قبائلی اضلاع میں بھی بے نامی جائیداوں کا انکشاف ہوا ہے وفاقی حکومت نے پشاور سمیت صوبے بھر و قبائلی اضلاع میں بے نامی جائیدادوں کی۔

 تفصیلات 30ستمبر تک طلب کی ہیں پشاور میں بے نامی جائیدادوں سے متعلق سروے کا کام شروع ہو چکا ہے اور بعض علاقوں میں نشاندہی پہلے سے ہی کی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز دیگر علاقوں میں بھی نشاندہی کردی گئی ہے۔

صوبے کے چودہ اضلاع میں اب تک بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی بعض علاقوں میں کی گئی ہے جبکہ بیشترعلاقوں میں سروے تاحال جاری ہے  اور سروے کاکام مکمل ہونے کے بعد اس بارے میں رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کی جائیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات سے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔