35

پی آئی اے کے 757فضائی میزبانوں کی ترقیاں

پشاور۔پی آئی اے کے 757فضائی میزبانوں کو گروپ چار سے گروپ پانچ، گروپ چھ سے گروپ سات، گروپ سات سے گروپ آٹھ میں ترقیاں دیدی گئی ہیں تاہم جونیئر فضائی میزبانوں کی ترقی دینے پر سینئر فلائٹ سروسز کے ملازمین نے عدالت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ترقیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے استعفے دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے 627سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ 4سے گروپ 5میں ترقی دی گئی ہے 95سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ پانچ سے گروپ چھ میں ترقی دی گئی ہے 20سے زائد فضائی میزبانوں کو گروپ 6سے گروپ 7میں ترقی دی گئی ہے 15فضائی میزبانوں کو گروپ 7سے گروپ 8میں ترقی دی گئی ہے پشاور بیس کے 30سے زائد عملے کو بھی ترقی دی گئی ہے۔

 تاہم ائیر لائن کیبن کے بعض اہلکاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ترقیوں میں انہیں نظر انداز کیا گیا ہے جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے ہمدردانہ اپیل کامطالبہ بھی کیا ہے جبکہ جن فضائی میزبانوں کو ترقیاں دی گئی ہیں ان کے تبادلے بھی کئے جا رہے ہیں۔