28

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر غور

پشاور۔خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بلدیاتی قوانین میں ترامیم نہ ہونے کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جا رہے ہیں۔

 خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی مدت 28اگست کو ختم ہو چکی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی قوانین میں ترامیم پر صوبائی حکومت کو 12ستمبرتک مہلت دی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوامیں ممکنہ طور پر اگر بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے گئے توبلدیاتی انتخابات نومبر کے بجائے آئندہ سال ممکنہ طور پر جنوری کے آخری ہفتے میں ہو نگے۔

خیبر پختونخوا کے چالیس ہزار سے زائد بلدیاتی نمائندوں کو چارسال مکمل ہونے کے بعد فارغ کئے گئے اورقوانین کے مطابق 120دنوں کے اندر اندر نئے بلدیاتی انتخابات ہو نے ہیں۔ تاہم اگر اس میں مزید تاخیر کی گئی توذرائع نے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات مزیدتین ماہ کے لئے ملتوی کردیئے جائینگے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کاکام تاحال شروع نہیں ہوا ہے۔