37

بھارت اب صرف فلم کے ذریعے ہی چاند پر پہنچ سکتا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت اب صرف بالی وڈ فلم کے ذریعے ہی چاند پر پہنچ سکتا ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ بھارت اب صرف بالی وڈ فلم کے ذریعے ہی چاند پر پہنچ سکتا ہے، مزید 100 کروڑ روپے لگائیں اور چاند پر پہنچ جائیں۔

Ch Fawad Hussain@fawadchaudhry

Endia only way now you can reach moon is through Bollywood,another 100 crore and you guys ll be on the moon. on serious note extremists always fail and you failed when instead of scientists you relied on Jotshi and delayed the mission,Come out of hatred for other communities.

13.2K

10:32 AM - Sep 8, 2019

Twitter Ads info and privacy

7,517 people are talking about this

فواد چوہدری نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ شدت پسند ہمیشہ ناکام ہی ہوتے ہیں جب کہ آپ اس لیے ناکام ہوئے کیوں کہ آُ نے سائنسدانوں کے بجائے جوتشیوں پر بھروسہ کیا، بھارت دوسری قومیتوں کے لیے نفرت سے باہر نکلے۔

Ch Fawad Hussain@fawadchaudhry

Endia is adding into space debris, ealrier“Mission Shakti”failed and now “Chandrayaan”, irresponsible attitude of from region to space is disastrous for the world,Galaxyies and the planet is a delicate business politicians must not be allowed to play foolish gimmicky

5,182

1:26 PM - Sep 8, 2019

Twitter Ads info and privacy

5,896 people are talking about this

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے غیرذمہ دارانہ رویے سے خلا میں کچرا پھیل رہا ہے، پہلے مشن شکتی ناکام ہوا اور اس سٹیلائیٹ کو خلا میں تباہ کیا گیا، اس کے سینکڑوں ٹکڑے اب دیگر سٹیلائٹس کے لیے خطرہ ہیں اور اب چندرائین کا یہی حال ہے۔