57

ضلع خیبر کے ٹائرڈیلرز کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

شاور۔ایف بی آر انٹیلی جنس نے فنانشل مانٹیرنگ یونٹ کی رپورٹ پر پشاور اور ضلع خیبر میں ٹائروں کے بڑے ڈیلرز کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہے تینوں ڈیلرز نے 16چیکس کے ذریعے تیس کروڑ روپے کے ٹرانزیکشن کئے ہیں۔

 جس پرنجی بینک نے اسٹیٹ بینک کے فنانشل مانٹیرنگ یونٹ کو رقوم کی مشکوک ترسیل کی ایس ٹی آر جاری کی ہے ذرائع کے مطابق شعبہ بازارمیں موجودہ ٹائرز ڈیلرز اور کراچی کے ٹائر ڈیلرز نے جتنی ٹرانزیکشن کی اس کے مقابلے میں بہت کم ٹیکس جمع کرایا۔ ایف بی آر کے انٹیلی جنس ٹیموں نے اس حوالے سے پشاور اور طورخم میں اس حوالے سے تحقیقات شرو ع کردی ہے پاک افغان طورخم بارڈر پر ٹائرز سمگلنگ کے بڑے گروپس موجودہیں۔

جو پشاور سمیت دیگرشہروں کو ٹائر سمگلنگ کرتے ہیں ذرائع نے بتایاہے کہ گزشتہ برسوں میں استعمال شدہ ٹائروں کی آڑ میں ٹیکس چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان اٹھانا پڑا۔

 استعمال شدہ ٹائروں کی درآمد میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری اور بینکنگ چینل کے ذریعے منی لانڈرنگ کے لئے ایف بی آر کے شعبہ ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس انوسٹی گیشن نے شعبہ بازار، ضلع خیبرمیں ٹائر ڈیلرز کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔