41

امر یکہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

 اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے اثرات سامنے آنے لگے، دونوں ممالک نے اپنی دو طرفہ تجارت بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں، ایف 16 کی امداد کے بعد دونوں ممالک نے تجارت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد نے واشنگٹن کو گیس و بجلی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی آفر کی ہے جسے امریکی حکام نے قبول کر لیا ہے۔

 امریکا نے پاکستان میں گیس اور بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امریکا نے پاکستان کو گوشت، کپاس اور سویا بین کی برآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ادھر پاکستان نے خصوصی سہولیات ملنے کے بعد امریکا سے ٹیکسٹائل شعبے کے لیے بھی مارکیٹ رسائی مانگ لی ہے۔