31

پی پی پی نوشہرہ کاصوبائی قیادت کیخلاف بغاوت کااعلان

پشاور۔پا کستا ن پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے عہد یداروں نے صو با ئی اور ڈویژ ن کا بینہ کے خلاف علم بغاوت بلند کرد یا اور پا رٹی چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری سے مطا لبہ کیا ہے کہ صو با ئی قیا دت کے خلاف پارٹی آ ئین کے مطا بق کا رؤائی کر ے اور پا رٹی سے کا لی بھیڑیں نکا ل کر ان کی جگہ نئی کا بینہ تشکیل د یا جا ئے

 گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں نو شہرہ کے صدر غلام حضرت اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ کی پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہاکہ صوبائی صدر ہمایون خان نے صوبے میں پارٹی کو ہائی جیک کیا ہے انہوں نے ڈکٹیٹر شپ کی ساری حدیں پار کر دی گئیں کیونکہ بغیر کوئی شوکاز یا نوٹس کے ان کے عہدوں سے ہٹایا جا رہا ہے اوربرائے نام لوگوں کو پارٹی میں عہدے دئیے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ نظریاتی کارکنوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے جبکہ دیگر پارٹیوں سے لوگوں کو لا کر نظریاتی کارکن کہہ کرعہدے بانٹے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمایون خان خود کارکنوں کیخلاف شوکاز نوٹسز دینے کا کہا تھااب کارکنوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ شوکاز غلط ہے کیونکہ ہم نظریاتی کارکن ہیں ہم پاکستان پیپلز پارٹی کی خیبر پختونخوا میں بنیاد رکھنے والے ہیں ذو الفقار علی بھٹو پہلی بار میری دعوت پر خیبر پختونخوا آئے تھے انہوں نے کہاکہ ہم بندر بانٹ کے خلاف ہیں ہم نے ہمیشہ عہدوں کو ٹھکرایا ہے ہمایون خان ڈرائنگ روم کی سیاست کر رہے ہیں اوربند کمروں میں بیٹھ کر عہدے بانٹے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور جیالوں کی عزت ہونی چاہئے انہوں نے پارٹی چیئر مین سے مطا لبہ کیا کہ نا اہل صو با ئی کابینہ کو ختم کیا جا ئے اور از سر نو نیا کا بینہ لا یا جا ئے۔