36

ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل میرا دیرینہ خواب ہے،شیخ رشید احمد

راولپنڈی ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل میرا دیرینہ خواب ہے،گزشتہ 9 ماہ کے دوران میں مسافروں کی تعداد میں 60لاکھ افراد کا اضافہ کیا ، 8فریٹ ٹرینوں کو 10کر دیا ہے، سال مکمل ہونے تک 12کر دیں گے، کفایت شعاری مہم کے تحت 4ارب روپے بچائے ،منصوبے میں چاروں صوبوں کو شامل کیا جائے گا تا کہ کوئی صوبہ ناراض نہ ہو،19جولائی کو میانوالی میں ٹرین کا افتتاح کریں گے۔وہ بدھ کو یہاں راولپنڈی میں سرسید ایکسپریس ٹرین کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

 وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سندھ میں پہلی مرتبہ لوگوں نے پٹڑی دیکھی ہے، سندھ میں 186کے غیر فعال ریلوے کو فعال کر دیا ہے، 75سال کی عمر کے افراد کو سال کی 4ٹکٹیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، 8فریٹ ٹرینوں کو 10کر دیا ہے اور سال مکمل ہونے تک 12کر دیں گے، گزشتہ 9 ماہ کے دوران میں مسافروں کی تعداد میں 60لاکھ افراد کا اضافہ کیا ہے، کفایت شعاری مہم کے تحت 4ارب روپے بچائے ہیں۔

 ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل میرا دیرینہ خواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں نیا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم لگا دیا گیا ہے، تمام اسٹیشنوں میں وائی فائی کی سہولیات فراہم کی گئی ہے،ایم ایل ون منصوبے میں چاروں صوبوں کو شامل کیا جائے گا تا کہ کوئی صوبہ ناراض نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں نالہ لئی منصوبہ اور خواتین کی یونیورسٹی منصوبہ پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ 19جولائی کو میانوالی میں ٹرین کا افتتاح کریں گے