53

پشاور ائرپورٹ پر حجاج کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات

پشاور۔پشاور پولیس نے حجاج کرام کو حاجی کیمپ سے باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ بحفاظت پہنچانے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا  

خصوصی پلان کے مطابق حاجی کیمپ حیات آباد اور ائیر پورٹ کے اطراف میں 100 سے زائد پولیس آفیسرز و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے اورپولیس کے خصوصی دستے حجاج کرام کی گاڑیوں کی حفاظت پر معمور ہوں گے اس کے علاوہ حجاج کرام کو ائیر پورٹ بروقت پہنچانے اور ٹریفک مسائل سے بچنے کی خاطر ٹریفک پولیس کی گاڑیاں اور جوان بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

 پولیس ترجمان کے مطابق پشاور پولیس نے حج آپریشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں حجاج کرام کو حاجی کیمپ اور پھر باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر بحفاظت پہنچانے کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق حاجی کیمپ، ائیر پورٹ اور راستوں میں حجاج کرام کی گاڑیوں کی حفاظت کیلئے 100 سے زائد پولیس آفیسرز و اہلکار تعینات ہوں گے حاجی کیمپ اور ائیر پورٹ پر سکیورٹی کیلئے لیڈیز پولیس بھی تعینات کی جائے گی پلان کے مطابق پولیس کے حفاظتی دستے حجاج کرام کی گاڑیوں کو حاجی کیمپ حیات آباد سے ائیر پورٹ تک سکیورٹی فراہم کریں گے خصوصی جاری ہونے والے پلان کے مطابق حجاج کرام کو بروقت پہنچانے اور راستوں میں ٹریفک مسائل سے بچنے کی خاطر ٹریفک پولیس اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ پشاور میں حج آپریشن 5 جولائی سے 4 اگست تک جاری رہے گا۔