47

بے نامی اثاثوں کیخلاف کاروائی کی تیاریاں مکمل

 اسلام آباد۔ملک کے 10 بڑے شہروں میں بے نامی اثاثوں کیخلاف کارروائی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق تین جولائی کی رات بارہ بجے ایمنسٹی اسکیم کی مدت ختم ہوگئی ہے ،ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں کی بے نامی اثاثوں کی ضبطگی کے نوٹس جاری کیے جائیں گے ۔

ذرائع کے مطابق کراچی لاہور فیصل آباد ملتان راولپنڈی گجرانوالہ اسلام اباد پشاور حیدرآباد اور سیالکوٹ میں ٹیکس نہ دینے والوں کی فہرست تیار کرلی گئی ،پہلے مرحلے میں 10 بڑے شہروں سے ٹیکس ادا نہ کرنے والے کم از کم 5 بڑے افراد کو گرفتار کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ذرائع کےمطابق حکومت نے ٹیکس ادا نہ کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی کی اجازت دے دی ہے