33

بیرون ملک جانیوالے مسافروں کا ڈیٹا حاصل کرنیکا فیصلہ

پشاور۔پشاور سے بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافر وں کا ڈیٹا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

مسافروں کے سامان کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جائیں گی  باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو کسٹم ڈیکلریشن فارم فراہم کیا جارہا ہے جس میں اپنا نام ٗتاریخ پیدائش ٗ پاسپورٹ نمبر ٗ قومیت اور متعلقہ ملک کانام لکھنا ہو گا اور یہ بھی بتانا ہو گاکہ دورہ ذاتی حیثیت سے یا سرکاری دورہ ہے کاروباری یا سیاحت کے لئے ہیں اور سپانسر کی معلومات بھی فراہم کرنا ہو گا باچا خان انٹرنیشنل ائیر پور ٹ پر خلیجی ممالک، ملایشیاء سمیت دیگر بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے یہ تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔