21

ضلعی حکومتوں کے ملازمین کی تنخواہیں 11ارب سے متجاوز

پشاور۔ خیبرپختونخوا کی 27 ضلعی حکومتوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کے اخراجات 11 ارب 61 کروڑ روپے تک پہنچ گئے ہیں محکمہ خزانہ کی جانب سے صوبے کی 27 ضلعی حکومتوں کے ملازمین کو تنخواہوں اور دیگر مراعات کی ادائیگی کیلئے جاری کئے گئے اعداد شمار کے مطابق ایبٹ آباد کی ضلعی حکومت کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 62 کروڑ 23 لاکھ، بنوں کی ضلعی حکومت کو 51 کروڑ 71 لاکھ بٹ گرام کی ضلعی حکومت کو 20 کروڑ 95 لاکھ۔

 بونیر کی ضلعی حکومت کو 37 کروڑ 61 لاکھ، چارسدہ کی ضلعی حکومت کو 37 کروڑ 75 لاکھ، چترال کی ضلعی حکومت کو 36 کروڑ 20 لاکھ، ڈی آئی خان کی ضلعی حکومت کو 65 کروڑ 20 لاکھ، دیر پائین کی ضلعی حکومت کو 71 کروڑ 41 لاکھ، دیر بالا کی ضلعی حکومت کو 43 کروڑ، ہنگو کی ضلعی حکومت کو 16 کروڑ 48 لاکھ،ہری پور کی ضلعی حکومت کو 50 کروڑ 98 لاکھ، کرک کی ضلعی حکومت کو 36 کروڑ 57 لاکھ، کوہاٹ کی ضلعی حکومت کو 37 کروڑ 35 لاکھ۔

 کوہستان (اپر)  کی ضلعی حکومت کو 52 لاکھ، کوہستان (لوئر) کی ضلعی حکومت کو  18 کروڑ 92 لاکھ، لکی مروت کی ضلعی حکومت کو 39 کروڑ 36 لاکھ، ملاکنڈ کی ضلعی حکومت کو 39 کروڑ 22 لاکھ، مانسہرہ کی ضلعی حکومت کو 70 کروڑ 69 لاکھ، مردان کی ضلعی حکومت کو 94 کروڑ 29 لاکھ، نوشہرہ کی ضلعی حکومت کو 67 کروڑ 38 لاکھ پشاوکی ضلعی حکومت کو 60 کروڑ 70 لاکھ، شانگلہ کی ضلعی حکومت کو 25 کروڑ 50 لاکھ۔

صوابی کی ضلعی حکومت کو 61 کروڑ 43 لاکھ، سوات کی ضلعی حکومت کو 91 کروڑ 25 لاکھ، ٹانک کی ضلعی حکومت کو 15 کروڑ 43 لاکھ جبکہ تورغر کی ضلعی حکومت کو 50 کروڑ 72 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں جو ملازمین کو ماہ جون کی تنخواہوں کی مد میں ادا کئے جائیں گے۔