45

پشاو ر‘ ڈائریکٹر آرکیالوجی کی ضمانت پر رہائی کا حکم

 پشاور۔ پشاور ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا  ڈاکٹر عبدالصمد کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔ڈاکٹر عبدالصمد کی ضمانت پر رہائی کا حکم پشاور  ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ  نے جاری کیا۔

ڈاکٹر عبدالصمد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ آرکیالوجی  کی بھرتیوں میں قواعد کی پاسداری کی گئی۔میوزیم انچارج نے تمام نوادرات موجود ہونے کی سند عدالت میں جمع کرادی ہے، میرے موکل کو ضمانت پر رہاکیا جائے۔ڈاکٹر صمدکے خلاف  کیس میں احتساب عدالت نے نیب سے جواب طلب کررکھا ہے۔نیب پشاور کی جانب سیڈاکٹر صمد کے خلاف تاحال جواب یا ریفرنس دائر نہیں کیا گیا ہے۔نیب کیس کے خلاف ڈاکٹرعبدالصمد نے پشاور ہائی کورٹ میں دخواست ضمانت  دائر کی تھی۔ڈاکٹر عبدالصمد کو نیب نے غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں رواں سال  14فروری کو گرفتار کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری پر 15فروری کو نوٹس لیا تھا۔ انہوں نے  اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا تھا کہ  چیئر مین قومی احتساب بیورو اس بات کا نوٹس لیں اور ذمیداروں کے خلاف کارروائی کریں۔