44

بجلی فراہمی نظام کو بہتربنانے کیلئے فیڈرز کی کمبنگ

پشاور۔بجلی فراہمی نظام کو بہتربنانے کے لئے فیڈرز کی کمبنگ جاری ہے جس کے تحت میٹروں کو پولز پرشفٹ اوربوسیدہ تاروں ِپولوں کو تبدیل کیا جارہا ہے،اس سلسلے میں سخاکوٹ سب ڈویژن درگئی کے کئی فیڈرز کی کمبنگ کی گئی۔

گیارہ کے وی ملاکنڈ فیڈر پر کمبنگ کے دوران خطرناک اوربوسیدہ تاروں  کو تبدیل کرکے محفوظ بنایا گیا،بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے تحت ایس ڈی اوسٹی ڈی آئی خان کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،جس کے دوران 7افراد کے خلاف ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔

9 کنڈوں کوہٹایا گیا،بقایاجات کے ضمن میں نادہندہ گان سے 0.25 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،مندرہ سب ڈویژن کی ٹیموں نے 8 افراد کو ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پرموقع پر پکڑلیا۔