33

سحری اور افطار میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، عمر ایوب خان

اسلام آباد۔ وفاقی وزیرتوانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ 

منگل کو سحری کے اوقات میں ملک بھر میں 8 ہزار 789 فیڈرز میں سے 99 فیصد فیڈرز مکمل طور پر فعال رہے، پیر کی شام ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور بعض علاقوں میں بجلی چوری کی وجہ سے بجلی کی تنصیبات متاثر ہوئیں تاہم اس کے باوجود صرف ایک فیصد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کے کھمبوں، کنڈیکٹرز اور دیگر تنصیاب کو نقصان پہنچا ہے وہاں پر بھی بجلی کی بحالی کے لئے فوری اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔