71

اجمل خان وزیر کے والد کا انتقال

پشاور۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اور وزیر اعلی کے مشیر برائے ضم شدہ قبائلی اضلاع اجمل خان وزیر کے والد ڈاکٹر حکیم خان شکئی وال مختصر علالت کے بعد پشاور میں انتقال کر گئے۔

 پیر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کی نماز جنازہ اجمل آباد میں ادا کی گئی جبکہ بعد ازاں ان کا جسد خاکی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقہ شکئی روانہ کر دیا گیا جہاں پر ان کی نماز جنازہ اور تجہیر و تکفین آبائی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز جنازہ ممبر صوبائی اسمبلی احتشام اکبر خان اور سجادہ نشین خانقاہ زکوڑی شریف پیر فواد رضا کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم کی تعزیت کیلئے اجمل خان وزیر اپنے بھائیوں اور دیگر پسماندگان سمیت تین دن شکئی جنوبی وزیرستان میں موجود رہیں گے جبکہ 16مئی کو اجمل آباد ڈیرہ اسماعیل خان میں اجتماعی دعا کی جائیگی۔ ملک بھر کے سیاسی اور سماجی شخصیات نے مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔