38

گرمی شدت ٗ بچوں اور بڑوں کا نہروں کا رخ

پشاور۔موسم گرم ہونے کے باعث صوبائی دارالحکومت پشاور کی نہریں نہانے والوں سے بھر گئی ہیں۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث لوگ چغر مٹی کی نہروں، سردریاب او ر ناگمان کے نہروں کا رخ کر رہے ہیں اوربعض شہری افطاری ان نہروں کے کنارے کر تے ہیں جبکہ افغان کالونی، بشیر آباد، یوسف آباد کے گندے پانی کی نہروں میں بھی شہری نہا نے کے لئے پہنچ جاتے ہیں۔

ان نہروں میں سیوریج کے پانی اور گندگی بھی شامل ہے لیکن اس کے باوجود ان نہروں میں نوجوان اور بچے نہانے کے لئے پہنچ جاتے ہیں۔ بیرون یکہ توت کی نہر بھی نہانوں والوں سے بھر گئی ہیں ہزار خوانی کی نہروں کا رخ بھی نوجوان اور بچے کر رہے ہیں۔ موسم گرم ہونے کے باعث پشاور، چارسدہ، اور نوشہرہ کے نہروں کا رخ نوجوانوں اور بچوں کی جانب سے کیا جاتا ہے۔