27

ریلوے کا اے سی کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بہانہ بنا کر اے سی کوچز کے کرائے بڑھانےکا فیصلہ کر لیا۔

قبل ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ریلوے پر ایک ارب کا مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے کا فیصلہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےپر کیا گیا ہے اور ریلوے کی جانب سے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اے سی کرایوں میں اضافہ 4 سے 10 فیصد تک کیا جارہا ہے تاہم اضافی کرایوں کا اطلاق اکانومی کلاس کے مسافروں پر نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ ریلوے نے چند ہفتے قبل بھی تمام کلاس کے کرایوں میں خاموشی سے اضافہ کر دیا تھا جب کہ گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ 5900 سے بڑھا کر 7000 ہزار روپے کر دیا تھا۔