43

غیر ملکی زرمبادلہ کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

 اسلام آباد۔غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق 15911 ملین ڈالرز کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔ 

جمعہ اجلاس کے دور ان وزارت خزانہ نے بتایاکہ سٹیٹ بینک میں ذخائر کی مالیت 8923 ملین ڈالرز۔ کمرشل بینکوں میں 6988 ملین ڈالرز ہیں۔تحریری جواب میں وزارت خزانہ نے کہا کہ ملک میں 6 مئی تک زرمبادلہ کے ذخائرکی مالیت 15 ارب 91 کروڑ 18 لاکھ ڈالررہی، کمرشل بینکوں کے ذخائرکی مالیت 6 ارب 98 کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت 8 ارب 92 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہے۔وزارت خزانہ نے بتایاکہ 15911 ملین ڈالرز کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

وزارت خزانہ کے تحریری جواب میں کہا گیا کہ رواں مالی سال مالیاتی خسارہ کا ہدف 5اعشاریہ 6 فیصد ہے، گزشتہ مالی سال میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 6.6 فیصد تھا، گزشتہ سال 2 کروڑ شناختی کارڈ مفت فراہم کیے گئے۔وزارت خزانہ کے تحریری جواب میں کہا گیا کہ سی پیک کو3 مرحلوں میں 2030 ء تک مکمل کیا جانا ہے، جس کا پہلا مرحلہ 2020ء دوسرا 2026ء اور تیسرا 2030ء میں مکمل ہوگا۔