134

امریکی فیصلہ فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی ہے، نوازشریف

لندن۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ امریکی فیصلہ فلسطینیوں کے زخمو پر نمک پاشی کے مترادف ہے، ٹرمپ کا بیان سابق امریکی صدر کی پالیسیوں کی بھی خلاف ورزی ے، ترک صدر کی او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تائید کرتا ہوں، اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے اسرائیلی اقدام کی کئی بار مذمت کی، امریکی فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

جمعرات کو نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کا مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق فیصلہ مایوس کن ہے،فیصلے سے پاکستان سمیت امت مسلمہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ٹرمپ کا بیان سابق امریکی صدر کی پالیسیوں کی بھی خلاف ورزی ہے، فیصلہ عالمی اقدار اور قانون کی حکمرانی کے لے بڑا دھچکا ہے، انھوں نے کہاکہ لاکھو فلسطینیوں کو گھروں سے بے دخل کردیا گیا تھا، اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے اسرائیلی اقدام کی کئی بار مذمت کی۔

امریکی فیصلہ فلسطینیوں کے زخمیوں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، ترک صدر کی او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی تائید کرتا ہوں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان معاملے پر ہنگامی مشاورت کریں۔