33

پیپرا کے 106 ملازمین کی تعیناتی کودرست قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیپرا کے 106 ملازمین کی تعیناتی کودرست قرار دیدیا۔ جمعہ کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مختصر فیصلہ سنایا۔پیپرا ملازمین کی جانب سے وکیل بیرسٹر عمارضیاالدین نے دلائل دئیے۔پیپرا میں نائب قاصد سے 20 گریڈ کے ڈی جی تک تعیناتیاں ہوئیں تھیں۔

پیپرا وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کچھ ملازمین کی ڈگریاں مشکوک ہیں۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ تمام ملازمین کی تقریاں کالعدم قرار نہیں دی جاسکتیں۔ عدالت نے حکم دیاکہ ملازمین کی ڈگریاں مشکوک ہیں تو پیپرا کیس ٹو کیس معاملہ دیکھے۔سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پیپرا ملازمین کی تقرری کو درست قراردیا تھا۔پیپرا کی جانب سے چیلنج کردہ سنگل بنچ کے فیصلے کو ڈویڑن بنچ نے مسترد کردیا ہے۔