35

خیبر پختونخوا میں زرعی منصوبوں پر کام کا جلد آغاز

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے زرعی پیداوار میں خودکفالت کی منزل حاصل کرنے کی غرض سے کھیتوں تک پانی کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے 35ارب روپے کی لاگت سے زائد کے منصوبوں پر کام شروع کرنے کافیصلہ کیاہے۔

ا س مقصدکے لیے دس ارب کی رقم وفاق کی طرف سے فراہم کی جائے گی صوبائی حکومت کاحصہ ساڑھے سترہ ارب سے زائد کاہہوگا باقی ماندہ دس ارب روپے مقامی زمینداروں سے وصول کیے جائیں گے ان منصوبوں میں صوبہ بھر کی تیرہ ہزار کھالوں کی پختگی،پانچ ہزارواٹر ٹینکس کی تعمیر،چھ سو ایکڑ اراضی لیز ر کے ذریعہ ہموارکرنا اورچھ سو لیزریونٹ کی فراہمی شامل ہے اسی طرح پانچ ہزار آبی تالاب تعمیر اور سات سو ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن ہوگی۔

تین ہزارچیک ڈیم،330چھوٹے ڈیم،تین سو ٹیوب ویل پچیس سو حفاظتی پشتوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ آٹھ سو نئی کھالیں بھی تعمیر کی جائیں گی منصوبے کے تحت چونتیس ایکڑ زمین ہموار کی جائے گی 2130ایکڑ بارانی زمینوں پر باغات کاقیام،پانچ ہزاردوسو ایکڑ زمین پر خوردنی تیل کے فصلات کی کاشت جبکہ پندرہ سو ایکڑ اراضی پر چارہ کی کاشت کی جائے گی تمام منصوبوں کے پی سی ون پی ڈی ڈبلیو پی سے منظور ہوچکے ہیں