35

انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ ایوان بالا میں پیش

 اسلام آباد۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2017ایوان بالا میں پیش کر دی گئی۔ جمعرات کو سینٹ اجلاس کے دوران  قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2017ایوان بالا میں پیش کر دی گئی۔رپورٹ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے پیش کی۔

اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سسی پلیجو نے کہاکہ سندھ نے جیل اصلاحات  اور پولیس ریفارمز پر قانون سازی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جیلوں میں قید بچوں کے حوالے صورتحال بھیانک ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حوالے انسانی حقوق کمیشن کو مزید کام کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کے حوالے سے انٹرنیشنل کنونشز کو ریٹیفائی کرنے کی ضرورت ہے۔