24

عوامی فلاح کے اہم منصوبوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ

اسلام آباد۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے منشور کو عملی جامہ پہناتے ہوئے آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں عوامی فلاح و بہبوداور اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے کم و بیش چھتیس اہم منصوبوں کا آغاز کیا۔

 انہوں نے کہ  غربت کے خاتمے کے لئے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ "احساس"کے عنوان سے ایک جامع اور مفصل پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام سے نہ صرف صحت، تعلیم، روزگار کی فراہمی اور معاشرے کے کمزور طبقوں کی ضروریات کے ضمن میں ریاست کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی وسائل کا منظم اور مربوط طریقے سے استعمال یقینی بنایا جا سکے گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے مواقع کو اندرون ملک وعالمی سطح پر اجاگر کرانا،  عوام الناس کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانے کے لئے مقامی حکومتوں کا نظام، کلین اینڈ گرین پاکستان منصوبہ،  ملکی معیشت کی بہتری اور کارواباری طبقوں کے سہولت کے لئے اقدامات، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر، زراعت کے شعبے میں جدت و ٹیکنالوجی کا فروغ اورانصاف کی فراہمی کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات حکومت کے اہم منصوبوں میں سرفہرست ہیں۔