38

دفتر خارجہ نے آسیہ بی بی کے ملک چھوڑنے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد۔ترجمان دفتر خارجہ نے آسیہ بی بی کے ملک چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا آسیہ بی بی آزاد شہری تھیں اپنی مرضی سے چلی گئیں، بھارت کو 27 فروری کو دفاعی بجٹ میں اضافہ کی اہمیت تو پتہ چل ہی گئی ہوگی، اپنے وطن کی سالمیت کی حفاظت کا جذبہ اہم ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے آسیہ بی بی کے ملک چھوڑنے کی تصدیق کردی اور کہا آسیہ بی بی آزاد شہری تھیں اپنی مرضی سے چلی گئیں۔ڈاکٹر محمد فیصل  نے کہا  بھارت کا  دفاعی بجٹ میں اضافہ خطے کو اسلحے کی دوڑ میں لے جانے کی کوشش ہے، بھارت کو معلوم ہونا چاہیے کہ صرف بجٹ میں اضافے سے کچھ نہیں ہوتا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا 27 فروری کو دفاعی بجٹ میں اضافہ کی اہمیت تو پتہ چل ہی گئی ہوگی، اپنے وطن کی سا  لمیت کی حفاظت کا جذبہ اہم ہوتا ہے، بھارتی ہائی کمشنر کی سیکرٹری خارجہ کی ملاقات معمول کے روابط کا حصہ ہے۔