47

قبائلی اضلاع ا نتخابات‘ کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

اسلام آباد۔ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات کے 16 حلقوں میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمعرات سے ریٹرننگ آفیسران کے پاس جمع کرائے جا سکیں گے

 ان حلقوں میں پولنگ 2 جولائی کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پی کے 100 سے پی کے 115 تک کے 16 انتخابی حلقوں میں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی منگل کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کئے گئے جبکہ جمعرات 9 سے 11 مئی تک یہ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسران کے پاس جمع کرائے جا سکیں گے۔ 

نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت 12 مئی جبکہ ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے ان کی جانچ پڑتال 18 مئی تک ہو گی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 22 مئی جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے 27 مئی تک ہوں گے۔ امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 28 مئی کو جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کی جانب کاغذات نامزدگی 29 مئی کو واپس لئے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 30 مئی کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور اور انتخابی قانون کے تحت ان حلقوں میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کوئی بھی حکومتی شخصیت یا منتخب نمائندے جن میں لوکل گورنمنٹ کے نمائندے بھی شامل ہیں پولنگ تک کوئی بھی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کر سکیں گے۔