65

کرتار پور راہداری کیلئے ایف آئی اے کا حکومت سے فنڈز کا مطالبہ

اسلام آباد۔کرتار پور راہداری کیلئے ایف آئی اے نے حکومت سے فنڈز کا مطالبہ کر دیا۔

 کرتار پور راہداری کی آپریشنلائزیشن اور ڈویلپمنٹ کے لیے ایف آئی اے امیگریشن ونگ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہاگیاکہ کرتار پور راہداری کی آپریشنلائزیشن اور ڈویلپمنٹ کے لیے ایف آئی اے امیگریشن کو اٹھائیس کروڑ کی رقم درکار ہے۔

دستاویز کے مطابق کرتار پورراہداری پر سکھ یاتریوں کی امیگریشن کے عمل کے لیے ایف آئی اے کو افرادی قوت درکار ہے۔ دستاویز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے امیگریشن کے لیے درکار افرادی قوت کی مد میں چودہ کروڑ تیس لاکھ کے فنڈز مہیا کرنے کی درخواست کی گئی۔دستاویز کے مطابق کرتار پور راہداری کی آپریشنلائزیشن اور ڈویلپمنٹ کیسازو سامان کیلییایف آئی اے کو  تیرہ کروڑ پچھتر لاکھ کے فنڈز درکار ہے۔

 دستاویز کے مطابق ایک ڈپٹی ڈائریکٹر،چار اسسٹنٹ ڈائریکٹرز،پانچ انسپکٹرز،ایک سو پینسٹھ کانسٹیبلز سمیت کل  دو سو چوراسی اہلکار وں کی خدمات درکار ہے۔ دستا ویز کے مطابق کرتار پور راہداری پر تعینات ہونے والے ایف آئی اے اہلکاروں کی ماہانہ تنخواہ  پرتقریبا ایک کروڑ بیس لاکھ  جبکہ سالانہ  چودہ کروڑ تیس لاکھ خرچ ہو گا-دستاویز کے مطابق کرتار پور راہداری  پر ایف آئی اے کے آئی ٹی انفراسٹرکچر پر چار کروڑ جبکہ ٹرانسپورٹ پر ایک کروڑ روپے خرچ ہونگے-