42

پیٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی توملکی خسارے میں مزید اضافہ ہوتا، وزیرخارجہ

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی توملکی خسارے میں مزید اضافہ ہوتا۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئی ایم ایف کا طعنہ وہ دے رہے ہیں جو خود سب سے پہلے آئی ایم ایف کے پاس گئے، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی بھی اپنے ادوار میں آئی ایم ایف کے پاس گئے تھے جب کہ پیٹرول کی قیمت نہ بڑھائی جاتی توملکی خسارے میں مزید اضافہ ہوتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہرجماعت کو اپنےعہدوں میں ردوبدل کا حق حاصل ہے، (ن) لیگ نے پارٹی عہدوں میں ردو بدل کیا ہے لیکن کچھ قانون اور قاعدہ ہوتا ہے، حیرت ہے کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدرمقررہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سےمطمئن نہیں ہے۔