77

پشاور میں فخر پشاور ایوارڈ شو کی تقریب

پشاور۔خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے ثقافت عاطف خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارا صوبہ گزشتہ پندرہ سالوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے عالمی دنیا میں ہمارا امیج بہت خراب تھا لیکن اب خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت ثقافت و سیاحت کے ذریعے ملک اور صوبے کا ایک مثبت اور سافٹ امیج دنیا کو پیش کررہی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی حکومت پشاور کی جانب سے پشاور میں منعقد کیے گئے ©”فخر پشاور ایوارڈ شو“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان ،وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا، ضلع ناظم پشاورارباب عاصم ممبر صوبائی اسمبلی فضل الہی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی سینئر وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت ثقافت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے

 انہوں نے فخر پشاور ایوارڈ شو کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال یہ ایوارڈ ” فخر پختونخوا ایوارڈ شو کے نام سے منعقد ہوگا انہوں نے کہا کہ دنیا کو سیاحت اور ثقافت کے ذریعے پیغام پہنچائیں گے کہ پختونخوا کے عوام امن پسند اورکھیلوںسے لگاو¿ رکھنے والی قوم ہے

اس موقع پر انہوں نے ثقافت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صوبے کے تمام آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات اٹھائے گی اور آئندہ سال فخر پختونخوا ایوارڈ شو کیساتھ صوبے کے آرٹسٹوں کو نقد انعام سے بھی نوازا جائے گا۔