43

قو می اسمبلی میں عوام کی سہولیات سے متعلق اہم بل پیش

اسلام آ باد ۔قو می اسمبلی میں عائلی قوانین(ترمیمی بل ) بل 2019(دفعہ(4، مسلم عائلی قوانین(ترمیمی بل ) بل 2019(دفعہ(7، پروانہ انصرام تولیت و وراثت بل2019،نفاذ حقو ق جائیداد برائے خواتین بل 2019،تحفظ مخبر و نگران کمیشن بل 2019،مجموعہ ضابطہ دیوانی(ترمیمی)بل2019،قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی بل 2019ایوان میں پیش کئے۔

 سپیکر نے بلوں کو مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوادیا،تحفظ مخبر و نگران کمیشن بل 2019 کے تحت کرپشن کی نشاندی کرنے والے فرد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور مخصو ص شرح کے ساتھ کمیشن بھی دیا جائے گا،قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی بل 2019کے تحت نادار اور غریب طبقات کوقانونی معاونت اور سہولیات فراہم کی جائیں گی اور خواتین اور بچوں کو ترجیح دی جائے گی۔

مسلم عائلی قوانین(ترمیمی بل ) بل 2019کے تحت اگر اہل تشیع سے کسی مرد کا بغیر اولاد کے انتقال ہوتا ہے تو اس کی بیوہ کوجائید کاایک چوتھائی حصہ دیاجائے گا۔جمعرات کو قو می اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے ایوان میں مسلم عائلی قوانین(ترمیمی بل ) بل 2019(دفعہ(4، مسلم عائلی قوانین(ترمیمی بل ) بل 2019(دفعہ(7، پروانہ انصرام تولیت و وراثت بل2019،نفاذ حقو ق جائیداد برائے خواتین بل 2019،تحفظ مخبر و نگران کمیشن بل 2019،مجموعہ ضابطہ دیوانی (ترمیمی) بل 2019 ، قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی بل 2019ایوان میں پیش کئے۔ 

سپیکر نے بلوں کو مزید غور کے لئے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوادیا۔ ڈاکٹر فروغ نسیم نے کہاکہ مسلم عائلی قوانین(ترمیمی بل ) بل 2019(دفعہ(4، مسلم عائلی قوانین(ترمیمی بل ) بل 2019(دفعہ(7 کا فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں پر اطلاق ہو گا۔بل کے تحت اگر اہل تشیع سے کسی مرد کا بغیر اولاد کے انتقال ہوتا ہے تو اس کی بیوہ کوجائید کاایک چوتھائی حصہ دیاجائے گا۔

 دوسرا بل کے تحت فقہ جعفریہ میں طلاق سے متعلق ہے۔ جس کے تحت طلاق کا اعلان اگر مذاقاًیا غصہ ، نشہ،فاتر العقلی،جبر کے تحت یا دباﺅ کی کسی بھی صورت کے تحت ہو اور کسی بھی مشکل صورتحال میں کیا گیا ہو غیر مو ثر ہوگا۔نفاذ حقو ق جائیداد برائے خواتین بل 2019 کے تحت خواتین کی ملکیت کے حقو ق کے تحفظ اور حصول کے حوالے خواتین محتسب دادرسی کر سکے گا۔ 

پروانہ انصرام تولیت و وراثت بل2019 کے تحت قانونی وارث نادرا سے پندرہ دن میں حاصل کرسکے گا۔تحفظ مخبر و نگران کمیشن بل 2019 کے تحت کرپشن کی نشاندی کرنے والے فرد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ریکوری پر اس کو ایک مخصو ص شرح کے ساتھ کمیشن بھی دیا جائے گا۔قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی بل 2019کے تحت نادار اور غریب طبقات کوقانونی معاونت اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ خواتین اور بچوں کو ترجیح دی جائے گی۔