46

بھارتی طیارے گرانے کے دن کو خصوصی نام دیدیا گیا

 اسلام آباد۔ پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے گرانے کے دن27 فروری کو  ہر سال " آپریشن سوفٹ ریٹارٹ"کے نام سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

ا یئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے کہا ہے کہ دشمن کیخلاف پاک فضائیہ کی بھارت کو جوابی کارروائی تاریخ میں آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے نام سے یادرکھی جائیگی،آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کاجواب پہلے سے زیادہ سخت اندازسے دیا جائیگا،پاک فضائیہ کے تمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں۔

بدھ کو ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو " آپریشن سوفٹ ریٹارٹ" کے نام سے منانے کا اعلان کیا ہے، ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے ایئرہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں 264ویں ایئراسٹاف پریزینٹیشن کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کیخلاف پاک فضائیہ کی بھارت کو جوابی کارروائی تاریخ میں آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے نام سے یادرکھی جائیگی،ہم اللہ تعالی کے حضورسجدہ شکربجالاتے ہیں کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پرپورااترنے کا موقع دیا ہے،ہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران دشمن کی جارحیت کابروقت اوربھرپورجواب دینے میں کامیاب رہے،آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کاجواب پہلے سے زیادہ سخت اندازسے دیا جائیگا۔

پاک فضائیہ کے تمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں،ایئرچیف نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والیافسران میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔