31

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کا دورانیہ 10روز

اسلام آباد۔پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کے درمیان مذاکرات 10 روز تک جاری رہیں گے۔تفصیلات کے مطا بق پہلے مر حلے میں محصولات، ایکسچینج ریٹ، انٹرسٹ ریٹ ، بجلی اورگیس کی قیمتوں پر بات چیت کی جا رہی ہے ،آئی ایم ایف نئے مالی سال سے بھرپور ٹیکس اصلاحات چاہتا ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بعض امور پر پہلے سے ہی اتفاق رائے ہو چکا ہے۔ ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے ۔ تاہم ایمنسٹی اسکیم پر آئی ایم ایف کے تحفظات سامنے آئے ہیں۔

آئی ایم ایف کے تحفظات کی وجہ سے ایمنسٹی اسکیم کے نافذ ہونے میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ایمنسٹی اسکیم کے تحت دی جانے والی ٹیکس چھوٹ کے خلاف ہے۔