49

بی آر ٹی میں تاخیر ہوئی کرپشن نہیں ‘شوکت یوسفزئی

پشاور۔خیبر پختونخواکے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، پروپیگنڈاکیاجارہاہے‘ منصوبے میں تاخیر ضرور ہو ئی ،کرپشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،کوئی ثابت کر دے ‘پہلی بارملک درست سمت پرگامزن ہوچکا ‘حکومت چور وں کو نہیں چھو ڑے گی۔ منگل کے روز میڈیاسے گفتگو کر تے ہو ئے وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بارملک درست سمت پرگامزن ہوچکاہے۔

گزشتہ حکومتوں نے ملکی قرضوں کو 30ہزارارب تک پہنچادیا پچھلے 10سال میں ملک کو بیدردی سے لو ٹا گیا منی لا نڈرنگ کر کے پیسہ با ہر بھیجا گیا سابق حکمرانو ں نے اپنی جا ئیددیں تو بنا ئی مگر ملک کے بارے میں کچھ نہیں سوچا ۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں قرضوں کی مدمیں لیاگیاپیسہ منی لانڈرنگ کی نذرہوگیا۔ 

ان سے لوٹی دولت کاپوچھاجائے تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے ہم سے کرپشن کی رقم واپس کر نے کا کہو ں گے تو ہم حکو مت نہیں چلنے دیں گے مگر حکومت ان چور لیٹروں کو نہیں چھو ڑے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاوربی آرٹی کیخلاف ہرسطح پرپروپیگنڈاکیاجارہاہے، چیلنج کرتاہوں کہ پشاوربی آرٹی میں ایک پائی کی کرپشن نہیں ہوئی منصوبے میں تاخیر ضرور ہو ئی ہے مگر کر پشن نہیں ۔