56

چوہدری برادران کیخلاف نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور۔ احتساب عدالت نے چودھری برادران کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، منگل کو عدالت نے چودھری برادران کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کرلی اور چودھری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں چودھری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے ریفرنس کی سماعت کی،عدالتی حکم پر تفتیشی افسر نے نیب تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

 پراسیکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین نیب چودھری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے چکے ہیں،چودھری شجاعت حسین سے بھی 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی گئیں ،چودھری برادران کاان پلاٹوں سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا،

چودھری برادران کیخلاف انکوائری بند کرکے کیس داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے احتساب عدالت نے چودھری برادران کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چودھری برادران کیخلاف نیب انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کرلی اور چودھری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کا حکم دیدیا۔