128

خیبر ایجنسی ٗبارودی سرنگیں بنانیکی فیکٹری ناکارہ بنا دی گئی

راولپنڈی ۔سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے تحت خیبر ایجنسی میں کارروائی کرتے ہوئے بارودی سرنگیں بنانے کی فیکٹری ناکارہ بنا دی جبکہ دہشتگردوں کی طرف سے چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کرلیا گیا ۔آئی ایس پی آ ر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرایجنسی کے گاؤں شیخاں کے قریب نگروسہ الجد کے علاقہ میں سر چ آپریشن کیا ۔

آپریشن کے دور ان چار غار ٗ تین کمپاؤنڈز کا پتہ چلایاگیا جبکہ ایک بارودی سرنگیں بنانے والی فیکٹری ناکارہ بنائی گئی ۔دہشتگردوں کی طرف سے چھپایا گیااسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا جن میں بارودی سرنگیں ٗ گرنیڈ ٗمختلف قسم کا اسلحہ ٗ دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگیں بنانے کی اشیاء شامل تھیں ۔