45

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ہنگامہ خیزاجلاس آج دوبارہ ہوں گے

اسلام آباد۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ہنگامہ خیزاجلاس 2روزہ وقفے کے بعد (آج)پیر کو دوبارہ ہوں گے۔دونوں اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹوزرداری کے حوالے سے بیان پر احتجاج متوقع ہے جبکہ سینیٹ میں قانون سازی کیلئے مختلف بل پیش کئے جائیں گے جبکہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کیخلاف مذمتی قرار داد بھی پیش کی جائے گی۔

سینیٹ میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال اور اس میں بہتری کیلئے اقدامات کرنے سے متعلق تحریک پر بحث ہو گی۔قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کی جانب سے 10نکاتی اور سینیٹ سیکر ٹریٹ کی جانب سے 47نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس (آج)پیر کی سہ پہر4بجے سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہو گا۔

قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا 10نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے،قومی اسمبلی میں ہیوی انڈسٹریز ایکٹ1997میں مزید ترمیم کرنے کا بل اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل آرڈیننس کی منظوری کی قرار داد پیش کی جائے گی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بلاول بھٹوزرداری کے حوالے سے بیان پر احتجاج متوقع ہے۔دوسری جانب سے سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سہ پہر3بجے ہو گا ۔سینیٹ سیکر ٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا 47نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔سینیٹ میں پرائیوٹ ممبر ڈے پر سینیٹر ز کے نجی بل پیش کئے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد میں ہونے والی دہشت گردی کیخلاف مذمتی قرار داد بھی پیش کی جائے گی۔سینیٹ میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال اور اس میں بہتری کیلئے اقدامات کرنے سے متعلق تحریک پر بحث ہو گی۔