74

عمران خان قومی مفادات کی بات کر رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

گجرات، سرائے عالمگیر۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریا ت فردوس عاشق نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے لیڈر ہیں جو قومی اور عوامی مفادات کی بات کر رہے ہیں،چائنہ کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ اس کی واضح مثال ہے ،کپتان فیصلے کرتا ہے کہ کس کو کس پوزیشن پر کھیلنا ہے ۔آنے والے وقت میں عمران خان کی ٹیم ہر پوزیشن پر کھیلے گی۔

ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ان کا جائز حق ملے گا۔ اتوار کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریا ت فردوس عاشق اعوان کا قافلہ سرائے عالمگیر پہنچاتو رکن اسمبلی تاشفین صفدر اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بہنیں سانجھی ہوتی ہیں سب کو اکٹھا کرتی ہیں، یہ ذمہ داری نبھاﺅں گی ۔

عمران خان کی ٹیم میں سب نے کھیلنا ہے ۔کپتان فیصلے کرتا ہے کہ کس کو کس پوزیشن پر کھیلنا ہے ۔آنے والے وقت میں عمران خان کی ٹیم ہر پوزیشن پر کھیلے گی ۔ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ان کا جائز حق ملے گا۔کارکنوں کی قربانیاں نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔ کارکنوں کے باعث پاکستان تحریک انصاف آج حکومت میں ہے ۔ گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم بائیس کروڑ پاکستانیوں کا مقدمہ لڑنے کیلئے چائنہ میں مصروف عمل ہیں۔وزیراعظم پاکستان کے نیشنل انٹرسٹ کو مارکیٹ کر رہے ہیں،عمران خان پہلے لیڈر ہیں جو قومی اور عوامی مفادات کی بات کر رہے ہیں،چائنہ کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ اس کی واضح مثال ہے ۔گواردر انٹرنیشنل معاشی حب بننے جارہا ہے،پہلی مرتبہ امپورٹ اور ایکسپورٹ کے توازن کو بہتر بنانے جارہے ہیں۔