48

ڈیوٹی سے انکار کرنےوالے پولیو ورکرز فارغ

پشاور ۔ صوبائی حکومت نے حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی سے انکار پر 448 پولیو ورکرز کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے ٗ ان ملازمین میں 41 ایریا سپروائزراور 407 کمیونٹی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان ٗ این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر انور جمال، ڈی ایچ او ڈاکٹر گل محمد خان سمیت دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو پولیو مہم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا ۔

اور ان کو ڈیوٹی نہ دینے والے پولیو سٹاف کے بارے میں بھی بتا یا گیا ڈپٹی کمشنر پشاور نے ان ڈیوٹی نہ دینے والے اہلکاروں کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کیے ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور میں پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہو گا اور اس کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ڈیوٹی نہ دینے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔