60

بجلی چوری اور نقصانات کو کم کرنے کا حل تلاش

پشاور ۔ انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے سنٹر فار انٹیلی جینٹ سسٹم اینڈ نیٹ ورک اینڈ ریسرچ نے بجلی کی صحیح تقسیم ، بجلی چوری اور نقصانات کو کم کرنے کا حل تلاش کرلیا ۔ سنٹر نے الےکٹرو کیور کے نام سے ایک ;200;لہ ایجا کیاہے جس سے بجلی کی صحیح تقسیم بجلی چوری کو پکڑنے اور لائن میں نقصانات کی نشاندہی ہو سکے ۔ 

اس حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد گذشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہوٹل مےں کےا گےا ۔ جس کا موضوع ;34;الیکٹروکیور :بغیر میٹر کے سمارٹ میٹرنگ;34;تھا ۔ سےمینارکے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئرجاوید سلےم قریشی تھے ۔ اس موقع پر کرنل عمران ،سابق اے سی ای ایم ای ایس پشاور، سابق اےم ڈی پپکو انجینئر طاہر بشارت چےمہ ، انجینئر ڈاکٹر خضر اعظم خان، رجسٹرار یو ای ٹی پشاور اور ایگنائیٹ اور جاز کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر گل محمد ، ڈائرےکٹر ;6773837882;نے اپنے خطاب مےں الیکٹروکیور کی افادیت و مختلف پہلوءو پر روشنی ڈالی ۔ 

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو فعال بنانے کیلئے ایگنائیٹ کی جانب سے فنڈنگ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹروکیور بغیرمیٹر کے سمارٹ میٹرنگ کا سسٹم ہے جو کہ پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ بلنگ دونوں کیلئے اضافی خصوصیات کا حامل ہے جس سے نوے فیصد بجلی نقصانات کو بچایا جا سکتا ہے اور بجلی کا توازن برقرار رکھنے مےں بے حد مدد گار ہے ۔ 

مہمان خصوصی چیئر مین پاکستان انجینئرنگ انجینئر جاوےد سلےم قرےشی نے اس موقع پر اپنے خطاب مےں کہا کہ اس سسٹم کی مدد سے پاکستان میں توانائی کے درپےش مسائل کو حل کرنے میں بڑی مدد ملے گی اور عوام کو بھی اس کا بے حد فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہ میں ایسے افراد کی بھر پور حوصلہ کرنے کی ضرورت ہے جو کسی بھی میدان مےں ملک و قوم کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہےں ۔ یہی لوگ ہمارے ملک کا قیمتی آثاثہ ہیں ۔