56

وفاقی حکومت کا ائی ایم ایف سے رابطہ

اسلام  اباد ۔ وفاقی حکومت کا ائی ایم ایف اعلیٰ سطح رابطہ‘ وزیراعظم عمران خان کی  ائی ایم ایف کی منیجنگ ڈائرکٹر سے ملاقات طے‘ ملاقات 26 اپریل کے دورہ چین کے دوران ہوگی ۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داءود بھی ہمراہ ہوں گے ۔

پاکستان کو ائی ایم ایف سے چھ ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وفاقی حکومت نے ائی ایم ایف حکام سے اعلیٰ سطح رابطہ کیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اور ایم ڈی ائی ایم ایف کرسٹیان لگارڈ کی ملاقات طے پا گئی ہے ۔

ملاقات کل وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران ہوگی ۔ وزیراعظم کرسٹیان لوگارڈ کو ملکی معاشی صورتحال سے  اگاہ کریں گے ۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داءود بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔ پاکستان کو  ائی ایم ایف سے تقریباً چھ ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے جس کے تمام معاملات تقریباً حتمی مرحلے میں پہنچ چکے ہیں ۔