48

سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی ار کا ازخود اختیار غیر قانونی قرار

لاہور ۔ لاہور ہائیکورٹ نے سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی ار کا ازخود اختیار غیر قانونی قرار دے دیا ۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سیلز ٹیکس وصولی پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی ار کو سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ازخود اختیار نہیں ہے ۔

ایف بی ار غیر رجسٹرڈ افراد سے سیلز ٹیکس کی وصولی نہیں کر سکتا، سیلز ٹیکس وصولی کیلئے ایف بی ار پہلے غیر رجسٹرڈ افراد کو رجسٹرڈ کرے ۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ کاروباری افراد کی سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت رجسٹریشن سے قبل ٹیکس وصولی غیر قانونی ہے، سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 3 کا اطلاق تب ہوگا جب ایف بی ار کسی کاروباری پرسن کو رجسٹرڈ کرے گا ۔