40

اغا سراج درانی کیخلاف تفتیش 4ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم

کراچی ۔ سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو اسپیکر سندھ اسمبلی ;غا سراج درانی کے خلاف 4 ہفتے میں تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 4 ہفتوں میں تحقیقات مکمل نہ کیں تو دستیاب شواہد پر فیصلہ سنا دیں گے، 29 مئی تک تحقیقات مکمل کریں اور جامع جواب جمع کرائیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں اغا سراج درانی کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے اور ضمانت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ تفتیش کہاں تک پہنچی ۔ نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اغا سراج درانی کا ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے اور پہلے درجے کی تفتیش مکمل ہوچکی جب کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔ عدالت نے ڈائریکٹر نیب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ڈائریکٹر صاحب 29 مئی تک تحقیقات مکمل کریں اور جامع جواب جمع کرائیں ۔

عدالت نے استفسار کیا اغا سراج درانی کے کھاتے میں کتنی غیر قانونی گاڑیاں ارہی ہیں جس پر نیب کے تفتیشی افسر نے کہا 25 گاڑیاں غیر قانونی طریقے سے خریدی گئیں ۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا اپ بتائیں کب تک نیب ریفرنس داخل کریں گے جس پر نیب کے تفتیشی افسر نے کہا 4 ہفتوں کی مہلت دے دی جائے، عدالت نے کہا اگر 4 ہفتوں میں تحقیقات مکمل نہ کیں تو دستیاب شواہد پر فیصلہ سنا دیں گے ۔اغا سراج درانی کے وکیل نے اس موقع پر دلائل میں کہا کہ میرا موکل جیل میں ہے، ضمانت کی درخواست سنی جائے جس پر عدالت نے ابزرویشن دی کہ یہاں صدیوں سے لوگ جیل کے اندر پڑے ہوتے ہیں ۔

;اغا سراج درانی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میری گرفتاری کا طریقہ کار قانون کے برخلاف تھا اور سیاسی انتقام کی خاطر گرفتار کیا گیا، گھر پر چھاپے کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی گئی ۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ نیب اب تک میرے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا، میری گرفتاری کے طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور انکوائری کو ختم اور ضمانت پر رہا کیا جائے ۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے نیب کو 4 ہفتے میں تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔